حادثے کے بعد مسافر ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ،

ٹرینوں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافر کو شدید مشکلات کاسامنا

لاہور : مسافر اور فریٹ ٹرینوں میں حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے ،ٹرینوں کے گھنٹوں تاخیر کا شکار ونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔رپورٹ کے مطابق شالیمار ایکسپریس 27اپ ،پاکستان ایکسپریس ،عوام ایکسپریس ،رحمن بابا ، گرین لائن ،پاک بزنس ،قراقرم ایکسپریس ،فرید ایکسپریس ،عوام ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ، ،جناح ایکسپریس ،اکبر ایکسپریس اورخیبر میل گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافر اور ان کے عزیز و اقارب گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp