نوازشریف نے رائیونڈ میں پیشکش کی کہ " تعاون کریں آپکو مالا ما ل کردیں گے"

نواز شریف نے کہا کہ جو بھی کہا جا رہا ہے اس پر تعاون کریں،ہمارے بتائے ہوئے جملے دیں ورنہ ویڈیو لیک کر دیں گے۔ ارشد ملک کے بیان حلفی میں اہم انکشافات

اسلام آباد : : احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں اہم انکشافات کر دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد ملک نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ سماعت کے دوران مجھ سے ملنے کی کوشش کی جاتی رہی16 سال پہلے کی ویڈیو دکھا کر دھمکی دی گئی۔جو ملتان کی ویڈیو تھی۔ویڈیو کے بعد کہا گیا کہ وارن کرتے ہیں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور پھر وہاں سے سلسلہ شروع ہوا۔
مجھے کہا گیا کہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔۔سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہو گئی تھی ان کا لہجہ دھمکی آمیز ہو گیا،۔سماعت کے دوران بھی مجھ سے رابطہ کرنے اور ملنے کی کوشش کی جاتی رہی۔مجھے رائیونڈ لے کر جایا گیا اور نواز شریف کے ساتھ ملاقات کروائی گئی نواز شریف نے کہا کہ آپ کو مالا مال کر دیں گے۔ فیملی کو بھی بتایا کہ شدید دباؤ میں ہوں اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
فیصلے کے بعد بھی مجھے دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ تعاون کریں۔کہا گیا ہمارے بتائے ہوئے جملے دیں ورنہ ویڈیو لیک کر دیں گے۔نواز شریف نے ملاقات میں مجھ سے کہا کہ یہ لوگ جو بھی کہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں۔ ناصر بٹ اور ایک شخص مجھ سے مسلسل رابطے میں رہے۔ ارشد ملک نے مزید کہا کہ جب عمرہ ادا کرنے گیا تو وہاں پہلے سے ان کے لوگ موجود تھے،عمرے کے دوران میری حسین نواز سے ملاقات کروائی گئی۔
حسین نواز نے مجھ سے کہا کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں آپکو بیرون ملک سیٹ کروا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپکو یہاں یا کسی اور ملک میں سیٹ کروا دیں گے۔سعودی عرب میں حسین نواز نے 25 اور پھر 50کروڑ کی آفر کی۔حسین نواز نے کہا کہ اب آپ کو سعودی عرب سے پاکستان جانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کسی اور ملک جانا ہے تو آپکو دستاویزات بنا دیں گے۔جاتی امراء میں نواز شریف نے ہر طرح کی آفرز کی اور تعاون مانگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp