رابی پیرزادہ نے مانچسٹر میں لائیو میوزیکل شومیں پرفارمنس دیکر میلہ لوٹ لیا

لاہور : گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مانچسٹر میں لائیو میوزیکل شومیں پرفارمنس دیکر میلہ لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اور انہوںنے گزشتہ روز مانچسٹر میں لائیو میوزیکل شو میں پرفارم کیا ۔ پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مقامی شہر ی بھی رابی پیرزادہ کی پرفارمنس دیکھنے کے لئے ہال میں موجود تھے۔ رابی پیرزادہ نے اپنے مشہور زمانہ گیت پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp