یاسر حسین ڈرامہ سیریل’’جھوٹی‘‘ کی کاسٹ میں شامل

اسلام آباد : پاکستانی اداکاریاسر حسین اقراء عزیزکے ساتھ ڈرامہ سیریل’’جھوٹی‘‘ میں جلوہ گر ہوںگے۔ پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق احمد علی بٹ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شائقین انہیں جلد اقراء عزیز کے ساتھ چھوٹی سکرین پر دیکھیں گے، انہوں نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’’جھوٹی‘‘ میں اپنے اور اقراء عزیز کے کردار بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ میں ان کا کردار ایک متوسط طبقے کے دکان مالک کا ہے جبکہ اقراء عزیز ان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ اور اب ڈرامہ کی کاسٹ میں یاسر حسین بھی شامل ہو گئے ہیں، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اسماء عباس اور مدیحہ رضوی بھی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp