پاکستانی کیوئسٹس شیخ مدثر اور علی حیدر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے

بیجنگ ۔ : پاکستانی کیوئسٹس شیخ محمد مدثر اور علی حیدر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں براہ راست لاسٹ 32 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، دونوں کھلاڑی لاسٹ 32 رائونڈ میں (آج) جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جمعرات کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ ایف کے تیسرے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ شیخ مدثر نے نیوزی لینڈ کے مارکس مائوت کو 3-0 فریمز سے ہرا کر دوسری کامیابی سمیٹی، بعدازاں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں بھی شیخ مدثر نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور مصری کیوئسٹ سیف نورالدین کو 3-2 فریمز سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی براہ راست لاسٹ 32 رائونڈ میں جگہ بنا لی۔
گروپ کے میں پاکستان کے علی حیدر نے اپنے آخری گروپ میچ میں ہانگ کانگ کے لانگ ریان لی کو 3-1 فریمز سے زیر کر کے دوسری کامیابی اپنے نام کی اور اس کے ساتھ ہی براہ راست لاسٹ 32 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں کیوئسٹ لاسٹ 32 رائونڈ میں (آج) جمعہ کو قسمت آزمائی کریں گے، شیخ مدثر کا مقابلہ ڈینگ ہائو ہوئی جبکہ علی حیدر کا مقابلہ تھائی لینڈ کے نیرونگ دت سے ہو گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp