افریقہ کپ آف نیشنز 2019ء کے دونوں سیمی فائنلز 14 جولائی کو کھیلے جائینگے

قاہرہ : افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ2019ء اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے ۔ افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 14 جولائی کو کھیلے جائینگے۔ سینیگال اور نائیجیریا کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل پہلے کوارٹر فائنل میچ میں سینیگال کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بینن کی ٹیم کو 1-0 گول سے شکست دیکر افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں نائیجیریا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 2-1 گول سے ہرا کر افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 14 جولائی کو کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 19 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp