فلم ’’ملان‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس : ہالی وڈ ڈزنی لائیو ایکشن فلم ’’ملان‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ڈزنی لایئو ایکشن فلم ’’ملان‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسی بہادر لڑکی ملان کے گرد گھومتی ہے جو جنوب سے آنے والے مخالف لشکر سے اپنے ملک کے لئے مردارنہ وار جنگ لڑتی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار جیٹ لی، ڈونی یان، روزلنڈ چائو، لی گونگِ اور یائی فی لیو شامل ہیں۔ نکی کارو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ملان‘‘ آئندہ سال 27 مارچ کو سینمائوں کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp