اداکاری کے ساتھ ہدایتکاری بھی کرنا چاہوں گی، حریم فاروق

اسلام آباد : اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ وہ خود کو محض اداکاری تک محدود نہیںکرنا چاہتی ہیں ۔ نجی ٹی وی پر حریم فاروق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری بھی کرنا چاہیں گی اور انہوں نے حال ہی میں پروڈکشن کا کام شروع کر دیاہے۔ ان نے بتایا کہ اداکاری ان کا جنون ہے ، وہ کبھی بھی اداکاری کو خیرباد نہیں کہہ سکتی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں آنے کے لئے ان کے والدین نے ان کی بہت مدد کی جبکہ خاندان کے کئی افراد کو ان کا اس شعبہ پر آنا نا مناسب لگا۔ حریم فاروق، اظفر جعفری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ میں علی رحمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp