حویلیاں ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جلد وزیراعلیٰ سے ملاقات کر کے اس کی منظوری حاصل کی جائے گی، قلندر لودھی

حویلیاں : صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ حویلیاں ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، ڈی ٹائپ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے وہ جلد وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کر کے اس کی منظوری لیں گے۔ وہ سوموار کو حمیدیہ سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت سوسائٹی کے سینئر نائب صدر حاجی حمید گل، ڈپٹی سیکرٹری راشد خان، عاطف خان اور پریس سیکرٹری قمر شاہ کر رہے تھے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہسپتال کی تمام ضروریات آلات کی کمی کو دور کیا جائے گا اور مریضوں کو ہونے والی تکالیف کا مکمل ازالہ ہو گا، ڈی ٹائپ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جلد وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کر کے اس کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مشن ہی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہم ہے اس لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا ہوں۔

تاریخ اشاعت : پیر 8 جولائی 2019

Share On Whatsapp