Solving Rubik’s Cubes With Your Feet Is No Mean Feat

پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

بہت سے لوگ تھری بائی تھری روبکس کیوب کو اپنے ہاتھوں سے حل کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ آنکھوں پر پٹی باندھ کراور کچھ لوگ اسے اچھالتے ہوئے بھی حل کرتےہیں۔تاہم ایسے افراد بھی ہیں جو 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اسے پاؤں سے حل کر لیتے ہیں۔اس وقت پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے کے عالمی ریکارڈ کا وقت 16.9 سیکنڈ ہے۔
پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے کے مقابلے میں ایک خصوصی ٹائمر استعمال کیا جاتا ہے۔

اس مقابلے میں شرکا کو تین بار روبکس کیوب حل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ تینوں دفعہ کے وقت کا اوسط نکالا جاتا ہے، جو اصل وقت کے طور پر مانا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ ایک 15 سالہ لڑکے ڈینئل روز لیوائن کے پاس ہے۔ انہوں نے تھری بائی تھری روبکس کیوب کو اپنے پاؤں کی مدد سے 16.9 سیکنڈ میں حل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں انہیں پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے میں 10 منٹ لگتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ہاتھوں سے کم اور  پاؤں سے زیادہ  روبکس کیوب حل کرنے کی مشق شروع کر دی۔کافی عرصے سے وہ اپنے پاؤں سےہی مشق کر رہے ہیں اور اب تو وہ عالمی ریکارڈ بنانے کے قابل ہو گئے ہیں۔
اُن کےریکارڈ بنانے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


تاریخ اشاعت : ہفتہ 6 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں