Skinny Criminal Escapes Jail By Squeezing Through The Bars Of His Cell

دبلا پتلا مجرم جیل کی سلاخوں کے بیچ سے نکل کر فرار


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

بولیویا سے تعلق رکھنے والے ایک  دبلے پتلے چور نے عالمی شہ سرخیوں میں اس وقت جگہ بنائی جب وہ جیل کی سلاخوں کے بیچ سے نکل کر فرار ہوگیا۔
جارج منٹیلا عرف کوکو پچھلے ہفتے اس وقت  گرفتار ہوا تھا، جب اس کی چوری کرتے ہوئے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی۔جارج دارالحکومت کے ایک ہی علاقے میں چوری کرتاتھا، اس لیے اسے  ”ولا فاطمہ کا چور“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔


پولیس نے جارج کو گرفتار کر کے سزا ہونے تک  مقامی جیل میں ڈال دیا تھا۔ تاہم اس جیل میں جارج نے زیادہ وقت نہیں گزارا۔ پچھلے ہفتے جارج جیل کی سلاخوں کے بیچ سے گزر کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کے وقت جیل کے محافظوں کا دھیان جارج کی کوٹھری کی طرف نہیں تھا۔
پچھلے ہفتے نگرانی کے کیمروں کی ایک ویڈیو بھی لیک ہوئی ہے، جس میں جارج کو سلاخوں کے بیچ سے نکلتے اور آرام سے  پولیس اسٹیشن سے باہر جاتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کے لیک ہونے سے پولیس کو نہ صرف شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ جارج کی دوبارہ گرفتاری بھی اُن کے لیے ایک چیلنج بن گئی۔لاپاز کے مقبول مقامات پر بڑے پیمانے پر آپریشن کر کے پولیس نے جارج کو دوبارہ کر فتار کر لیا۔جس وقت جارج کو گرفتار کیا گیا وہ ہمسایہ ملک پیرو میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔جارج کو دوبارہ جیل کی سلاخوں پیچھے پہنچا دیا گیا ہے، جہاں 24 گھنٹے اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 3 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں