Thai Doctor Finds Tiny Lizard Living In Patient’s Ear

تھائی ڈاکٹر کو مریض کے کان میں سے چھوٹی چھپکلی مل گئی

25سالہ ڈاکٹر وارانیا نگانتھاوی کو  راجاویتھی ہسپتال میں بطور ڈاکٹر اپنا پہلا دن طویل عرصے تک یاد رہے گا کیونکہ ایسا روز نہیں ہوتا کہ کسی مریض کے کان سے چھپکلی نکلے۔
نوجوان ڈاکٹر نے اپنے اس حالیہ تجربے کو فیس بک پر شیئر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں اُن کا پہلا دن ختم ہونے والا ہی تھا کہ ایک مریض آیا اور  کان میں درد کی شکایت کرنے لگا۔

مریض نے بتایا کہ دو دن سے ان کے کان میں شدید درد ہے۔
ڈاکٹر وارانیا نے اوٹوسکوپ سے مریض کےکان کا معائنہ کیا تو حیران رہ گئیں۔ انہوں نے دیکھا کہ کان میں کوئی چیز حرکت کر رہی ہے۔انہوں نے کان میں  اینٹی بائیوٹک ڈراپس ڈالے  اور مریض کا سر ٹیڑھا کر دیا تاکہ کان میں جو کیڑا مکوڑا ہے  وہ خود بخود باہر آجائے۔ جب اس سے کام نہیں بنا تو  ایک نرس نے چھوٹی چمٹی سے پکڑا کر کیڑے کو باہر نکالا۔
ڈاکٹر  اورعملہ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ مریض کے کان میں حشرات نہیں بلکہ ایک چھوٹی چھپکلی تھی۔ تھائی لینڈ میں اس چھپکلی کو جنگ جوک کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹروارانیا نے  فیس بک پوسٹ، جسے بعد میں ڈیلیٹ  کر دیاگیا تھا، میں بتایا کہ  یہ چھپکلی باہر نکلنے کے بعد بھی زندہ تھی اور حرکت کر رہی تھی۔
چھپکلی کے باہر نکلنے کے بعد ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر نے مریض کے کان کا اچھی طرح معائنہ کیا تاکہ دیکھا جائے کہ  کان میں چھپکلی کے جسم کا کوئی حصہ رہ تو نہیں گیا۔
اگر ایسا ہوتا تو کان میں انفیکشن پھیل جاتی۔ خوش قسمتی سے چھپکلی باہر نکل چکی تھی اور کان میں بھی کچھ نہیں تھا۔ مریض کا بھی کہنا تھا کہ اس کا درد ٹھیک ہو چکا ہے۔ڈاکٹروارانیا حیران ہیں کہ اتنی چھوٹی سی جگہ میں چھپکلی دو دن تک زندہ کس طرح رہی؟

تاریخ اشاعت : پیر 1 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں