Spanish Woman Allegedly Files Complaint Against Hitman Who Failed To Carry Out Crime

جرم نہ کرنے پر خاتون کرائے کے قاتل کے خلاف مقدمہ درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

سپین کی پولیس کا کہنا ہے  کہ ایک خاتون نے اپنے داماد کےخلاف  انوکھا مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی، جس کے باعث وہ خود بھی گرفتار ہو گئیں۔ اس خاتون کے داماد نے ان کے دھوکے باز پارٹنر کو قتل کرنے کی حامی بھری لیکن قتل نہیں کیا۔
اس ماہ کے شروع میں ایک خاتون، جن کا نام نہیں بتایا گیا،  اپنی بیٹی کے ساتھ وسطی میڈرڈ کے پولیس اسٹیشن گئی۔یہ خاتون دو الگ  شکایتیں درج کرانا چاہتی تھیں۔

انہوں نے پہلی شکایت اپنے پارٹنر کے خلاف کی، جس نے ان سے کئی سالوں میں 60 ہزار یورو دھوکے سے حاصل کیے۔ انہوں نے دوسری شکایت اپنے داماد کے خلاف درج کرائی۔ داماد نے  خود کو سپین کی سیکرٹ سروس کا سربراہ ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ خاتون کے پارٹنر کو قتل کر کے اس کے اندرونی اعضا کالے جادو کی مارکیٹ میں فروخت کر دے گا، جس سے خاتون کی رقم پوری ہو جائے گی۔
اس کام کےلیے داماد نے سات ہزار یورو ایڈوانس بھی لیے۔پولیس کے سامنے جب  بات کھلی تو پولیس نے خاتون کے ساتھ ان کےداماد کو بھی گرفتار کر لیا۔
سپین کی نیوز ویب سائٹ یورو ویکلی نیوز کے مطابق 29 سالہ کرائے کے قاتل نے ایک معاہدہ بھی تحریر کیا  تاکہ معاملات زیادہ قانونی نظر آئیں۔ اس معاہدے میں بہت سی شقیں شامل کی گئیں۔ معاہدے میں ذکر کیا گیا کہ سب سے پہلے تو خاتون کے پارٹنر کو ڈھونڈا جائے گا۔
معاہدے میں لکھا گیا کہ پارٹنر کے سات اعضا کالے جادو کی مارکیٹ میں فروخت کیے جائیں گے، جس سے حاصل ہونے والی رقم وہ اپنی ساس کو دے گا۔اس معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد خاتون اور اُنکی بیٹی انتظار ہی کرتے رہے، کچھ عرصے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ ان کے ساتھ ایک بار پھر دھوکا ہو گیا ہے اور کرائے کا قاتل اب قتل نہیں کرے۔اس پر خاتون اور اُن کی بیٹی نے پولیس میں رپورٹ درج کرانے کا فیصلہ کیا۔
پولیس نے خاتون، ان کی بیٹی  اور داماد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  خاتون کے پارٹنر کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 28 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں