Baby Falls From Second Floor, Caught By Teenager In Hair-Raising Video

نوجوان نے دوسری منزل سے گرنے والی بچی کو زمین پر گرنے سے پہلے ہی پکڑ لیا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان نے دوسری منزل سے گرنے والی  دو سالہ بچی کو زمین پر گرنے سے پہلے ہی پکڑ لیا۔
اے بی سی نیوز کے مطابق 2 سالہ دوہا محمد کو 17 سالہ فیوزی زابات  نے پکڑ کر زمین پر گرنے سے بچایا۔ فیوزی نے پہلے ہی دیکھ لیا تھا کہ بچی اپنے گھر کی کھڑکی سے  زمین پر گرنے ہی والی  ہے۔یہ حادثہ استنبول، ترکی کے فتح ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔


اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیوزی  بچی کے گرنے سے پہلے ہی پختہ راستے پر اپنی پوزیشن لے لیتے ہیں تاکہ بچی کو بچایا جا سکے۔اُن کی حاضر دماغی  کی بدولت  بچی کو خراش تک نہیں آتی۔
فیوزی کو سوشل میڈیا پر ہیرو کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تیزی سے شیئر ہورہی ہے۔
فیوزی زابات  کا تعلق الجزائر سے ہے۔
وہ ترکی میں مہاجر ہیں اور جس گلی میں یہ واقعہ پیش آیا، وہاں ایک ورک شاپ میں کام کرتے ہیں۔انہوں بتایا کہ بچی کو بچانے کے لیے انہوں نے وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔
رپورٹ کے  مطابق دوہا کی والدہ باورچی خانے میں کھانا بنا رہی تھیں، اسی دوران وہ کھڑکی تک پہنچ گئی۔ زمین پر گرنے کی وجہ سے وہ سکتے میں آ گئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  زمین پر گرنے کے بعد لوگ انہیں بہلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوہا کے خاندان نے اظہار تشکر کے لیے  اپنے محسن کو 200 ترکش لیرا کا انعام دیا ہے۔


تاریخ اشاعت : جمعرات 27 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں