This "Human Cheese" Is Made From Celebrity Armpit Bacteria

اس ”انسانی پنیر“ کو مشہور شخصیات کی بغلوں کے بیکٹریا سے بنایا گیا ہے

وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم، لندن میں ہونے والی ایک نمائش میں 5 ایسے پنیر بھی رکھے گئے ہیں، جنہیں مشہور شخصیات کی بغلوں، انگوٹھےاور ناک کے نتھنوں  کے بیکٹریا سے بنایا گیا ہے۔
اس پراجیکٹ کو ”سیلف میڈ“ (Selfmade) کا نام دیا گیا ہے۔اس پنیر کو موسیقار اور پنیر تیار کرنے والے  ایلکس جیمز بلر، شیف ہیسٹن بلیومینتھل، برطانوی ریپر پروفیسر گرین، فوڈ رائٹر روبی ٹینڈہو اور میڈنیس کے فرنٹ مین سنگز کے بیکٹریا سے بنایا گیا ہے۔
مشہور شخصیات کے بیکٹریا کو حاصل کر کے ان کی لیبارٹری میں پرورش کی گئی، جسے پنیر بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ۔
پنیر بنانے کے لیے ماہرین نے اُن بیکٹریا کا انتخاب کیا ہے جو  کھانے کے لیے محفوظ تھے۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں