افریقہ کپ آف نیشنز، مالی اور آئیوری کوسٹ کی ٹیموں کا فاتحانہ آغاز

قاہرہ ۔ : افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں مالی اور آئیوری کوسٹ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کا جاندار انداز سے آغاز کیا۔ مصر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں مالی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے موریتانیہ کو با آسانی 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دے کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی۔ اسی گروپ میں تیونس اور اینگولا کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، گروپ ڈی میں کھیلے گئے میچ میں آئیوری کوسٹ نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹی۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp