Shoaib Akhtar Gives Fitting Reply To Afghanistan Cricket CEO

شعیب اختر نے افغان کرکٹ چیف کو کامیڈی کرنے کا مشورہ دےدیا

افغان کرکٹ چیف اسد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے کرکٹ سیکھے

لاہور : سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے افغان کرکٹ چیف اسداللہ کو کامیڈی کرنے کا مشورہ دے دیا۔افغان کرکٹ چیف اسد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے کرکٹ سیکھے، جس پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ کامیڈین کا کام زیادہ اچھے انداز میں کرسکتے ہیں، ان کی ناقص کرکٹ مینجمنٹ کے اثرات ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی پرفارمنس پر بھی پڑے ہیں۔
یاد رہے کہ اسد اللہ نے ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ کے دوران افغانستان ٹیم کی پرفارمنس کو گرین شرٹس سے کہیں زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کیلیے افغانستان سے ٹیکنیکل، کوچنگ اور دیگر تعاون کی درخواست کرے۔
رواں سال کے آغاز پر اسد اللہ خان نے اس خواہش کا اظہا ر کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین متواتر میچز ہونے چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ میںنے اپنی ابتدائی کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی ہے اور پڑوسی ملک سے انہیں بہت زیادہ پیار اور شاباشی ملی،ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی کرکٹ مقابلوں پر بات کرنے کا اختیار دونوں کرکٹ بورڈز کے سربراہان کے پاس ہے تاہم انہیں امید ہے کہ دونوں بورڈز کرکٹ کی بحالی کے لیے کوئی راستہ نکال لیں گے۔یاد رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2019ءسے قبل پریکٹس میچ میں پاکستان کو3وکٹوں سے شکست دی تھی ، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اب 29جون کو ہیڈنگلے ،لیڈز کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp