ڈرامہ ’’ چیخ ‘‘ کا کردار ’’شیان‘‘ میری کئی سال کی سخت محنت کا نتیجہ ہے،عماد عرفانی

اسلام آباد ۔ : پاکستانی اداکارو ماڈل عماد عرفانی نے ڈرامہ سیریل’’ چیخ ‘‘ کے کردار ’’شیان‘‘ کو پانچ چھ سال کی سخت محنت سے منسوب کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عماد عرفانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نی2001میں ماڈلنگ کا آغاز کیا، اور اس کے بعد ماہرہ خان کے ساتھ ایک ٹی وی اشتہار کیااور پھر2013میں ڈرامہ سیریل’’آسمانوں پر لکھا‘‘ میں سپورٹنگ کردار کیا ،اس کے بعد 2015میں ڈرامہ سیریل’’سایہ دیوار بھی نہیں‘‘ میں ملک منصور کا مرکزی کردار کیا جسے بہت سراہا گیا اور اب ’’چیخ‘‘ میں ادا کئے گئے شیان کے کردار کو بھی بہت سراہا جا رہا ہے، انہوں نے اس مقبولیت کو اپنی پانچ چھ سالہ مخنت سے منسوب کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp