آغا علی جلدکی بیماری میں مبتلا،سارہ اور کئی رشتہ داروں نے دوری اختیار کر لی

اسلام آباد : پاکستانی اداکار آغا علی جلدکی بیماری میں مبتلا ہیں جو ان کی اپنی منگیتر اداکارہ سارہ خان سے بریک اپ کی ایک وجہ بھی بنی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آغا علی نے اپنی جلد کی بیماری بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ کئی سالوں سے جلدی بیماری سورائسس لاحق ہے، انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی وجہ سے میں کچھ ماہ تک تو ایک کمرے تک محدود ہو گیا تھااور میرے کئی قریبی لوگوں نے مجھ سے کناری کشی اختیار کر لی تھی۔آغا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سارہ خان کے ساتھ بریک اپ کی وجہ ایک میری جلد کی بیماری اور دوسری میرا ان کے لئے بہت زیادہ جذباتی ہونا ہے، وہ چاہتی تھیں کہ میں ان کے بعض معاملات میں جذباتی ہوں اور کچھ میں نہیں جو میرے لئے ممکن نہیں تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 19 جون 2019

Share On Whatsapp