بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیرخان شاہوانی ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اخترحسین لانگو، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے ، جمعیت علماء اسلام کے عبدالواحد صدیقی ، ثناء بلوچ ، احمدنواز بلوچ ، آزاد رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی سمیت دیگر اپوزیشن اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں بجٹ سیشن کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اورمختلف مسائل کو اسمبلی اجلاس میں اٹھانے سمیت احتجاج ریکاڈ کرنے کے متعلق حکمت عملی مرتب کی گئی ۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp