عمران اشرف ساتویں ہم ایوارڈ میں بہترین رائٹر کی کیٹیگری کے لئے نامزد

اسلام آباد : پاکستانی اداکار عمران اشرف ساتویں ہم ایوارڈ میں بہترین رائٹر کی کیٹیگری کے لئے نامزد ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران اشرف کو ساتویں ہم ایوارڈ میں ڈرامہ سیریل ’’تعبیر‘‘کے بہترین رائٹر کی کیٹیگری کے لئے نامزد کیا گیاہے جس پر انہوں نے انسٹاگرام پر کہا ہے کہ ’’الحمداللہ، 2018ء کے ڈرامہ سیریل ’’تعبیر‘‘کے لئے بہترین رائٹر کی کیٹیگری میں نامزدگی پر آپ سب کی دعا اور ساتھ کا شکریہ ۔ایوارڈز کی تقریب 5اکتوبر کو امریکا میں ہو گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp