اینیمیٹڈ فلم ’’شان دی شِیپ مووی۔فارمیگڈن‘‘ کا نیاٹریلر جاری

لاس اینجلس : ہالی وڈ اینیمیٹڈ فلم’’ شان دی شِیپ مووی۔فارمیگڈن‘‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اینیمیٹڈ فلم’’ شان دی شِیپ مووی۔فارمیگڈن‘‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، مارک برٹن اور رچرڈ اسٹارزیک کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شان نامی ایک ایسی شرارتی بھیڑ کے گرِد گھوم رہی ہے جسے اس کا مالک (فارم کاکسان) ریوڑسے الگ کر تے فارم ہائوس سے دور بھیج دیتا ہے۔
ریوڑ اورشان کے دوست اسے بھلانے میں ناکام رہتے ہیں اور اس کی تلاش میں شہر کو نکل پڑتے ہیں۔اس فلم میں ہالی وڈ اداکار جان اسپارک،جسٹن فلیچر، کیٹ ہاربر،رچرڈ ویبر اورجو ایلن نے مختلف کرداروں کے لئے اپنی آوازوں میں ریکارڈ کروائی ہیں ۔ فلم 18اکتوبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp