فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کا موضوع ’’غیرت کے نام پر قتل ‘‘ ہے، عمران رضا کاظمی

اسلام آباد : پاکستانی فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی نے کہا ہے کہ فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ میں ’’غیرت کے نام پر قتل ‘‘ کے خلاف سماجی پیغام دیا گیا ہے۔ عمران رضا کاظمی نے فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دیگر فلموں کی طرح اس فلم میں بھی معاشرے کے لئے پیغام ہے، انھوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں بھی ہمارے معاشرے میں خواتین کو کیسے سماج کے اس منفی پہلو کا سامنا ہے فلم میں دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کے کردار ’’ہیر ‘‘ اور ’’کبیر ‘‘ ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں لیکن پھر دونوں کی زندگیوں میں غیر متوقع موڑ آجاتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp