پی پی پی رہنماء سینیٹر شیری رحمن سے چین کے سفیر یائو جنگ کی ملاقات

, دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینٹ میں پی پی پی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمن سے چین کے سفیر یائو جنگ نے جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمن جو سی پیک کے منصوبوں کے حوالہ سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی کنوینئر بھی ہیں، نے چینی سفیر کو اپنی پارٹی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کمیٹی کے تمام ممبرز سی پیک کو ایک بڑا موقع سمجھتے ہیں جس سے دونوں ممالک بہت استفادہ کر سکتے ہیں۔ چینی سفیر نے سینیٹر شیری رحمن کا ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp