محمد بن سلمان کی بہن کے خلاف فرانس میں مقدمہ درج

سعودی شہزادی پر اپنے گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کروانے کا الزام، مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی

فرانس : سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن حسا بنت سلمان کے خلاف فرانسیسی شہری پر تشدد کروانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سعودی ولی عہد کی بہن حسا بنت سلمان کے خلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی اور سعودی ولی عہد کی بہن حسا بنت سلمان کے خلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت جولائی میں ہو گی۔
سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کروانے کے الزامات ہیں۔ حسا بنت سلمان کے خلاف مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی شہزای کے خلاف مقدمہ ستمبر 2016ء میں درج کیا گیا تھا۔اور مئی 2018ء میں شعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ ستمبر 2016ء میں سعودی شہزادی نے پیرس میں واقع ایون فوج میں تعمیر عالی شان اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کے دوران مبینہ متاثرہ شخص کی خدمات حاصل کی تھیں۔
شہزادی نے اس تمام واقعے میں موقف اپنایا تھا کہ مذکورہ شخص ان کے کمرے کی تصاویر کھینچ رہے تھے تاکہ میڈیا کو بیچی جا سکیں۔جب کہ متاثرہ شخص کا موقف تھا کہ سعودی شہزادی نے اپنے گارڈ کو مجھ پر تشدد کرنے کا حکم دیا تھا۔اس کے واقعے کے بعد حسا بنت سلمان نے فرانس بھی چھوڑ دیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp