آصف زرداری کے خلاف نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کرلیا

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری کیخلاف پارک لین اینڈ پیراتھینن کا ضمنی ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے اور نیب ایگزیکٹو بورڈ 48 گھنٹوں میں ضمنی ریفرنس کی منظوری دیگا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp