عالمی کپ ، پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گی

مانچسٹر : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گی ۔ تفصیلات کیمطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp