Pakistan Will Jump To 2nd Position If They

ورلڈکپ2019ء، پاکستان کیلئے لمبی چھلانگ لگانےکاموقع

آج کا میچ جیت کر گرین شرٹس دوسرے نمبرپر پہنچ جائیں گے

ٹانٹن : ورلڈکپ2019ءکے پوائنٹس ٹیبل پرآٹھویں نمبر پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کےخلاف مقابلے کے لئے آج میدان میں اترے گی۔میچ ٹانٹن میں کھیلاجائےگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔جیت کی صورت میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں سے چھلانگ لگاکر ڈائریکٹ دوسرے نمبر پر پہنچ جائےگا۔دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔
آج کھیلے جانے والے میچ میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے میچ کافی حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔پاکستان نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیںجس میں سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیزکے خلاف شکست اور میزبان انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کررکھی ہے۔پاکستان کا سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔                                                                                                                                        

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp