بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی رہنمائوں کو چکرا کے رکھ دیا

, پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہونے کیلئے دوسرا راستہ اختیار کرلیا ،فرحت اللہ بابر‘ راجہ پرویز اشرف دیگر رہنما دیکھتے رہ گئے

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھتو نے اس وقت اپنی پارٹی رہنمائوں کو چکرا دیا جب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہونے کیلئے دوسرا راستہ اختیار کرلیا جبکہ فرحت اللہ بابر‘ راجہ پرویز اشرف اور دوسرے پارٹی رہنماء پیچھے رہ جانے کے بعد ان کی نظروں سے اوجھل ہوگئے۔ جس سے کچھ دیر کیلئے پریشان بھی ہوئی تاہم بلاول بھٹو اسملی کا چکر کاٹ کر ہال میں پہنچ گئے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp