Dutch Police Fight Drug Crime With Ecstasy-Scented Perfume

ڈچ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے لیے خاص پرفیوم کی مدد لے گی

نیدرلینڈ کی پولیس عوام میں ایسے پرفیوم کے نمونے تقسیم کر رہی ہے جن کی بو  ایم ڈی ایم اے سے  کی طرح ہے۔پولیس کو امید ہے کہ عوام اس پرفیوم کی خوشبو سے واقف ہو جائے گی اور جب بھی انہیں اپنے اطراف میں ایسی خوشبو آئے گی وہ پولیس کو مطلع کریں گے۔
ڈچ پولیس کی بہترین کوششوں کے باوجود نیدر لینڈ میں منشیات کی تیاری اور ٹریفک کم نہیں ہوا۔ نیدر لینڈ کو اب بھی دنیا بھر میں ایم ڈی ایم اے کی تیاری کا دارالخلافہ سمجھا جاتا ہے۔

ڈچ پولیس روایتی طریقوں سے منشیات کے خلاف جنگ لڑنے کے بعد اب غیر روایتی طریقے  بھی استعمال کر رہی ہے۔
پولیس کے بنائے خصوصی پرفیوم XTACY کی بو بالکل ایم ڈی ایم اے جیسی ہے۔ ایم ڈی ایم اے کو Ecstasy کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈچ پولیس XTACY کو فروخت نہیں کرے گی بلکہ عوام میں اس کے نمونے تقسیم کرے گی تاکہ جب وہ کسی منشیات کی تیاری کے مرکز کے پاس سے گزریں تو اس کے بارے میں پولیس کو اطلاع کر سکیں۔
XTACY پرفیوم اس وقت نیدر لینڈ کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور افسران کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ پرفیوم کی خوشبو عوام میں متعارف کرائیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈ میں 3 ارب سے 5 ارب یورو کے درمیان Ecstasy فروخت ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں