ایرون فنچ نے لیگ اسپنر ایڈم زیمپا پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا

اوول : آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے لیگ اسپنر ایڈم زیمپا پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایرون فنچ نے کہا ہے کہ زیمپا کو جیب میں ہاتھ رکھنے کی عادت ہے، اور وہ جیب میں ہاتھ گرم کرنے والا رومال ساتھ رکھتے ہیں۔ایڈم زیمپا کی تصاویر سے متعلق آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر نہیں دیکھیں لہٰذا اس ہر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا تاہم یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ زیمپا ہاتھ گرم کرنے والا رومال جیب میں رکھتے ہیں اور ہر میچ میں ان کے پاس وہ رومال ہوتا ہے۔
‘‘یاد رہے کہ عالمی کپ 2019 میں بھارت کے خلاف اوول پر کھیلے جارہے میچ کے دوران دیکھا گیا کہ زیمپا بار بار اپنی جیب میں ہاتھ ڈال رہے ہیں۔ایک موقع پر یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ اپنی ایک جیب سے کوئی چیز نکال کر دوسری جیب میں ڈالتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp