کیون سمتھ نے ایشلے ٹسڈیل کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر معافی مانگ لی

لاس اینجلس ۔ : ہالی وڈ اداکار و فلم ساز کیون سمتھ نے اداکارہ و گلوکارہ ایشلے ٹسڈیل کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر معافی مانگ لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشلے ٹسڈیل نے ایک معمولی تصادم میں ان کی گاڑی کے شیشے کو نقصان پہنچانے پر کیون سمتھ سے ٹویٹر پر کہا کہ شکریہ کیون سمتھ میری گاڑی کے شیشے کو نقصان پہنچانے کا اور پھر رکے بھی نہیں جس کے جواب میں کیون سمتھ نے ایشلے ٹسڈیل سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں، میں نے فرضی کردار کرویلا ڈی ویل کی طرح پہاڑوں میں گاڑی چلائی، البتہ میں رکنا چاہتا تھا لیکن جب ایک بار گاڑی چلائی تو پھر میرا ردعمل ایسا تھا کہ یہ تو بہت زیادہ تیز چلتی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp