کامیڈی فلم ’’یسٹرڈے‘‘ 28 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

لندن : برطانوی فینٹسی کامیڈی فلم ’’یسٹرڈے‘‘ 28جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار ڈینی بوئیل کی فلم فینٹسی کامیڈی فلم ’’یسٹرڈے‘‘ کی کہانی ایک گلوکار و موسیقار جیک اور اس کے راک بینڈ دا بیٹلیس کے گرد گھومتی ہے اور ایک حادثے کے بعد جیک کو ایسا لگتا ہے کہ راک بینڈ کا وجود کبھی تھا ہی نہیں اور وہ خود کو مشکلات میں گھرا ہوا محسوس کرتا ہے۔ فلم رواں سال 28جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp