اینیمیٹڈ فلم ’’فروزن 2‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ میوزیکل فینٹسی فلم ’’فروزن 2‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جینیفر لی اور کرس بک کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی فلم کمپیوٹر اینیمیٹڈ میوزیکل فینٹسی فلم ’’فروزن 2‘‘ 2013ء کی سپر ہٹ فلم ’’فروزن ‘‘ کا سیکوئل ہے جس کے پوسٹر میں فرضی کردار ’’ایلسا‘‘ اور اس کی بہن ’’اینا‘‘ جنگل میں کھڑی ہیں۔ فلم کی کہانی 2 بہنوں ایلسا اور اینا کے گرد گھومتی ہے جس میں ایلسا غیرمعمولی طاقتوں کی حامل ہوتی ہے جو اپنے ہاتھ کے ذریعے کسی بھی چیز کو برف بنا سکتی ہے۔ فلم میں اداکارہ کرسٹن بیل، ایدینا مینزیل، جوناتھن گروف، جوش گیڈ اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ فلم رواں سال 22 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp