Woman Sticks Her Head Through Neighbor’s Metal Grate, Gets Stuck For Five Hours

یہ خاتون ہمسایوں کے جنگلے میں 5 گھنٹوں تک سرپھنسائے کھڑی رہیں

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ایک  خاتون مبینہ طور پر دیکھنا چاہتی تھیں کہ اُن کے ہمسائے گھر واپس آئے ہیں یا نہیں، لیکن یہ جاسوسی انہیں کافی مہنگی پڑ گئی۔ اں خاتون کا سر ہمسایوں کےگھر کے سامنے کے جنگلے میں پھنس گیا اور وہ 5 گھنٹوں تک اسی طرح سر پھنسائے کھڑی رہیں۔ خوش قسمتی سے کسی نے اُن کے چیخنے کی آوازیں سنی پولیس کو فون کر دیا۔
کولمبیا کے شہر  لا ورجینیا میں پیش آنےو الی واقعے کی تصاویر انٹرنیٹ وائرل ہو گئیں ہیں۔

تصاویر  میں ایک خاتون، جن  کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ، کا سر جنگلے میں پھنسا ہوا ہے۔پانچ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد خاتون کا سر جنگلے سے نکال لیا گیا۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ خاتون پہلے بھی اسی طرح ہمسایوں کی جاسوسی کرتی  یا اُن پر نظر رکھتی تھیں یا پہلی بار میں ہی سر پھنسا  بیٹھیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 31 مئی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں