صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے اب تک 3 ارب 18کروڑ روپے جاری کئے گئے ، وزارت منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات

اسلام آباد : وزارت منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے تحت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 18کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12ارب 78کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پمز اسلام آباد میں ایچ وی اے سی پلانٹ روم کی اپ گریڈیشن کے لئے 29 کروڑ ،کینسر ہسپتال اسلام آباد کے لئے 10کروڑ 60 ،این آئی ایچ اسلام آباد کے لئے 28کروڑ 34لاکھ ، چائیلڈ ہیلتھ پروگرام اے جے کے کیلئے 32کروڑ 40لاکھ ، پرائمنسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے 96کروڑ، پرائمنسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز IIکے لئے 80کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 31 مئی 2019

Share On Whatsapp