گجرات میں ایڈز کا مرض پھیلنے کے خلاف تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور : مسلم لیگ (ن) نے گجرات میں ایڈز کا مرض پھیلنے کے خلاف تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں بھی ایڈز کا مرض پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے،سکیننگ کے بعد 2ہزار سے زائد ایچ آئی وی پازیٹو سامنے آگئے۔ سی ای او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر زاہد تنویر کے مطابق موذی مرض میں نہ صرف بڑے بلکہ بچوں کی بھی بڑی تعداد اس میں شامل ہے۔
اس مرض سے متعلقہ اب تک 23 ہزار ایچ آئی وی ٹیسٹ کئے گئے ان میں سی1681افراد کے ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے۔ان میں 558بچے شامل ہیں، جن میں 55فیصد بچے ایسے ہیں جن کی عمریں ایک سے 5سال کے درمیان ہیںجبکہ 18فیصد بچوں کی عمریں ایک سال سے بھی کم ہیں۔خواتین میں اس وائرس کی شرح 60 فیصد رپورٹ ہوئی ہے جو کہ ایک آلارمنگ صورت حال ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 29 مئی 2019

Share On Whatsapp