فیصل آباد کسٹمز اینڈ اینٹی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی

اٹھارہ کروڑ مالیت کے شوگرنٹس (سپاری) پشاور سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
فیصل آباد : فیصل آباد کسٹمز اینڈ اینٹی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی، کارروائی کے دوران پابندی شدہ اٹھارہ کروڑ مالیت کے شوگرنٹس (سپاری) چھپا کر پشاور سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرک میں پتھروں کے نیچے بوریوں میں چھپا کر سپاری کراچی لے جائی جارہی تھی جسے خفیہ اطلاع پر سمندری موٹروے انٹرچینج پر ڈرائیور سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفتیش میں مزید بڑے انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔  فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر اسٹنٹ کلکٹر محمد احمد ظہیر، سپرنٹینڈنٹ عرفان ممتاز، انسپکٹر محمود ڈوگر، عامر باجوہ، تنویر و دیگر نے اس حوالے سے پریس بریفنگ دی ہے۔ کسٹمز آفیشلز نے بتایا کہ پاکستان میں بین پچیس ہزار کلوگرام سپاری پشاور سے لاہور کے راستے کراچی سمگل کی جارہی تھی جسے کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ کی نگرانی میں فیصل آباد کسٹمز نے ناکام بنایا۔

جرائم پیشہ افراد اس گاڑی کو پائلٹ کررہے تھے تاہم پولیس اور کسٹمز سیکیورٹی عملے کی بروقت مستعد کارروائی سے سمگلنگ کو روکنے میں مدد ملی اور ٹرک ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فیصل آباد کسٹمز اینڈ اینٹی اسمگلنگ نے اس ضمن میں تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور بڑھے انکشافات کی توقعہ کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پکڑی گئی سپاری کی قیمت 18کروڑ روپے ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 27 مئی 2019

Share On Whatsapp