وزیر اعظم کے پی کے میں 21اکتوبر کو نیشنل گیمز کا افتتاح کریں گے

, صدر مملکت 27اکتوبر کو اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان خیبرپختونخواہ میں 10سال کے بعد21اکتوبر کو نیشنل گیمز کا افتتاح کریں گے اور صدر مملکت عارف علوی 27اکتوبر کو اختتامی تقریب میں شریک ہونگے ۔وزیر کھیل عاطف خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرا عظم عمران خان 21اکتوبر کو خیبرپختونخواہ میں 10 سال بعد نیشنل گیمز کا افتتاح کریں گے جس میں 25مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے اور اس ایونٹ میں 9ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں نیشنل گیمز کے ایونٹ کیلئے 17کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے

تاریخ اشاعت : منگل 21 مئی 2019

Share On Whatsapp