مولانا طارق جمیل کی شام ادریس، ڈکی بھائی اور زید علی کو دنیا میں بھائی چارے اور امن پھیلانے کی نصیحت

اسلام آباد : مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا کے ستاروں شام ادریس، ڈکی بھائی اور زید علی کو بھائی چارے اور آپس میں امن پھیلانے کی نصیحت کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مولانا طارق جمیل نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سوشل میڈیا سٹار شام ادریس، ڈکی بھائی اور زید علی کو بھائی چارے کی تلقین کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپس میں امن پھیلائیں ،بطور ایک انسان انہیں ایک دوسرے سے تمام اختلافات ختم کر دینے چاہیے کیونکہ ایک اچھے انسان اور مسلمان کا یہ وطیرہ نہیں ہے کہ وہ آپس میں بغض کو فروغ دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپس کی ضد بازیاں اور لڑائی جھگڑے کو ختم کرنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت : منگل 21 مئی 2019

Share On Whatsapp