ندا یاسر کا طویل عرصے کے بعد نیا کمرشل آن ایئر

لاہور : اداکارہ و میزبان ندا یاسر کا نیا کمرشل نجی ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ندا یاسر ایک نجی ٹی وی چینل سے میزبانی کررہی تھیں اب انہوں نے تقریباً پانچ سال کے بعد کسی ٹی وی کمرشل میں کام کیا ہے جس کا انہوں نے معقول معاوضہ بھی وصول کیا ہے ۔انکا کمرشل آج کل مختلف ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 15 مئی 2019

Share On Whatsapp