واں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ،5ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

کراچی : کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارما کے اشتراک سے شرافی گوٹھ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری " 9واں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ "میں کوارٹر فائنل اسکوارڈ تیار 5ٹیمیں شفیع الیون ،برما آفریدی ،اعظم اسپورٹس ،نیشنل شاہین ،اور جلال مراد نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں برما آفریدی نے مد مقابل آزاد الیون میمن گوٹھ کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا فاتح برما آفریدی کی جانب سے نجیب نے 2جبکہ علی ،عثمان حاتم اور عقیل نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔
دوسرے میچ میں بلوچ محمڈن ملیر نے ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد عمر اسٹار کو 2-1سے زیر کردیا فاتح کلب کے طلحہ نے دونوں گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کی جانب سے عامر نے واحد گول اسکور کیا ۔تیسرے میچ میں نیشنل شاہین نے مد مقابل جام الیون کو 2-0سے شکست دیدی ،چوتھے میچ میں اعظم اسپورٹس نے مد مقابل مضبوط حریف شرافی محمڈن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0سے مات دیدی ،جبکہ پانچویں میچ میں جلال مراد نے کراچی ککرز کو مزید پیش قدمی سے روکتے ہوئے 2-0سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز سعید عالم ،نصیر عمر ،عمر بلوچ اور ابراہیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ تھے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اپریل 2019

Share On Whatsapp