Pakistan Second Or Third Favourites For World Cup: Eoin Morgan

این مورگن کو ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا خوف

لندن : کرکٹ انگلینڈ کا قومی کھیل ہے تاہم وہ پھر بھی اب تک تین بار فائنل تک پہنچنے کے باوجود ایک بار بھی ورلڈکپ کا تاج اپنے سر سجانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے،کئی مرتبہ ایسا لگا کہ اس بار انگلش ٹیم ورلڈکپ اپنے نام کرلے گی مگر بدقسمتی سے آج تک وہ ایسا کرنے میں ناکام ہے۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ اس بار ورلڈکپ اپنے نام کرے کیونکہ اس وقت ان کی ٹیم پھرپور فارم میں تو ہے ہی مگر اگلے سال شیڈول ورلڈکپ بھی ان کے ہوم گراﺅنڈ زپر ہی ہونے جارہا ہے۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انگلش کپتان این مورگن کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اب سے لے کر ورلڈکپ تک کوئی بہت ہی بری چیز نہ ہوئی تو ہم ورلڈکپ کے لئے فیورٹ ہیں،عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹاپ تین یا چار ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مضبوط امیداوار ہوتی ہیں اسی لیے مزید دو تین ٹیمیں بھی ورلڈ کپ گھر لے جانے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے بارے میں کہا کہ یہ ایک ایسی ٹیم ہے جس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا کیوں کہ اپنے دن وہ کسی بھی ٹیم کو شکست کا مزہ چکھا سکتے ہیں۔انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے یہ بات ثابت بھی کرکے دکھائی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی بھی انگلینڈ میں ضرور تھی مگر اس وقت ہم فیورٹ نہیں تھے کیونکہ اس وقت ٹیم کی فارم ایسی نہیں تھی جیسی ابھی ہے۔واضح رہے ورلڈکپ 2019ءانگلینڈ کے میدانوں میں کھیلا جانا ہے اور پاکستان ٹیم اب تک ورلڈ ٹی ٹونٹی 2009ءاور چیمپئنز ٹرافی 2017ءان ہی میدانوں میں اپنے نام کرچکی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 15 اپریل 2019

Share On Whatsapp