فیس بک انسداد پولیو مہم سے متعلق پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائے گی،

ایسے تمام اکاؤنٹس و پیجز کی معلومات بھی پاکستان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطاء کا بیان

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ فیس بک نے یقین دلایا کہ انسداد پولیو مہم سے متعلق پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائے گی اور ایسے تمام اکاؤنٹس و پیجز کی معلومات بھی پاکستان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کیا کہ فیس بک نے مجھ سے باقاعدہ رابطہ کرکے یقین دہانی کروائی ہے کہ پولیو کے خاتمے میں پاکستان کا ساتھ دیں گے۔بابر بن عطاء کا کہنا تھا کہ پاکستان انسداد پولیو پروگرام بہت جلد پروپیگینڈا کرنے والے عناصر کی معلومات بھی فیس بک کے ساتھ شئیر کرے گا تاکہ مخصوص ذہنیت کے لوگوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 5 اپریل 2019

Share On Whatsapp