Sir Viv Richards Praise Imran Khan

سر ویوین رچرڈز وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ جوانی میں لی گئی ان دیکھی تصویر سامنے لے آئے

عمران خان میرے پسندیدہ ترین لوگو ں میں سے ایک ہیں:لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر

اسلام آباد : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل میں دھوم مچائے رہی ہے اور گزشتہ روز بھی سرفراز الیون نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل کی طرف اپنا راستہ سیدھا کر لیا ہے جس پر کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز بے انتہا خوش ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چنددن پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ نے پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ان کے خلاف کرکٹ کھیل چکا ہوں ، ان کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ ایک فائٹر کرکٹر تھے، یقین ہے وہ جیسے ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کوبھی لےکرچلیں گے تاہم آج سر ویوین رچرڈ زنے کچھ دیر قبل ماضی میں عمران خان کے ساتھ بنائی گئی ایسی نایاب اور خوبصورت تصویر شیئر کر دی ہے جو کہ شائد کسی نے بھی نہ دیکھی ہو گی۔
اس تصویر میں ممکنہ طور پر عمران خان ٹاس کیلئے سکہ اچھالتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور یہ تصویر ان کی جوانی کی ہے۔سر ویوین رچرڈز نے اس تصویر کے ساتھ پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ”عمران خان میرے پسندیدہ لوگوں میں سے ایک ہے “۔
سر ویوین رچرڈز کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہاہے اور صارفین اس پر طرح طر ح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 مارچ 2019

Share On Whatsapp