ہم اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھ کرہی بیماریوں سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں‘ڈاکٹریاسمین راشد

سرکاری ہسپتالوں کابیڑہ غرق کرنے والے حکمران اب خودیہاں سے علاج نہیں کرواناچاہتے‘وزیرصحت پنجاب

لاہور : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھ کرہی بیماریوں سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔ پنجاب بھرکے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کے حوالہ سے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نییونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء کینٹ میں صفائی ستھرائی کے موضوع پرخصوصی لیکچردیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پریونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء کے فیکلٹی ممبران نے وزیرصحت پنجاب کااستقبال کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کاجائزہ لینے کیلئے دورے کئے جارہے ہیں۔ ایم ایس صاحبان ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے معاملہ میں کسی قسم کاسمجھوتہ نہ کریں۔وزیراعظم عمران خان نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے خصوصی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے شعبہ صحت میں مختلف صحت سکیموں کے نام پرعوام کوکروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایاہے۔ سرکاری ہسپتالوں کابیڑہ غرق کرنے والے حکمران اب خودیہاں سے علاج نہیں کرواناچاہتے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 13 مارچ 2019

Share On Whatsapp