آئی جی سندھ کی پولیس کی مربوط کارروائیاں پر افسران کی کارکردگی کی ستائش

کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے جرائم کے خلاف جاری جنگ میں مختلف علاقوں میں ہونیوالے منظم ومربوط پولیس ایکشن چھاپہ مار کاروائیوں اور پولیس مقابلوں کے دوران اسٹریٹ کریمنلز،ڈکیت/ملزمان ودیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور اسلحہ وغیرہ برآمد کرنے پر ایس ایس پیز سینٹرل،کورنگی، ملیر اورانکی ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودآباد،عوامی کالونی سے تین،گلبہار،سمن آباد، خواجہ اجمیرنگری سے تین جعلی پولیس اہلکاروں سمیت پانچ،شاہ لطیف ٹاؤن،ملیرکینٹ، سائٹ سپرہائی وے ، سہراب گوٹھ،ائیرپورٹ سے دس ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ملیر کے علاقہ میں عوام الناس کے لیئے فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا اور مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp