خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ : آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قلات، خاران اور میوند میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کی گئیں۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں، آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے مواصلاتی آلات بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp