بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ،ْ کل دو میچز کھیلے جائینگے

ڈھاکہ : بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی پریمیر کرکٹ لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کل ہفتہ کو پہلا میچ چٹا گانگ ویکنگز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا ،ْدوسرے میچ میں ڈھاکہ ڈائنامیٹس سلہٹ سکسرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔ یاد رہے کہ 8 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز کھیلے جائیں گے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp