ایڈونچر سے بھرپور فینٹسی فلم ’’دا کڈز ہو وڈ بی کنگ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی تخیلات پر مبنی ایڈونچر سے بھرپور فلم’’دا کڈز ہو وڈ بی کنگ ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جو کورنش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’دا کڈز ہو وڈ بی کنگ ‘‘ ایک بچے کے گرد گھومتی ہے جو لیجنڈری برطانوی لیڈر ’’کنگ آرتھر‘‘ کی جادوئی تلوار حاصل کرتا ہے اور دنیا پر حکمرانی کاخواب دیکھنے والے دشمن مورگانا سے لڑتا ہے جو اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے منفی طاقتیں استعمال کرتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار و ہدایت کار اینڈی سیرکس کا بیٹا لوئس ایشبورن سیرکس، ریبیکا فرگوسن، ٹام ٹیلر اور پیٹرک سٹیورٹ شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp